5e8dabceb8284

ٹویئٹر بانی نے دولت کا 28 فیصد کورونا سے بچاؤ کے اقدامات پر خرچ کرنے کا اعلان

ویب ڈسک: ٹویئٹرکے بانی کا دولت کا 28 فیصد کورونا سے بچاؤ کے اقدامات پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے-

دنیا کی سب سے بڑی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ و پیمنٹ ایپ اسکوائر کے بانی ڈیک جورسی نے کہا ہے کہ وہ اپنی دولت کا 28 فیصد حصہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر خرچ کریں گے۔

ڈیک جورسی نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں اعلان کیا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور علاج کے لیے ایک ارب ڈالر یعنی پاکستانی ایک کھرب 60 ارب روپے سے زائد کی رقم عطیہ کریں گے۔

ڈیک جورسی کی جانب سے اعلان کردہ رقم اب تک دنیا میں کسی بھی شخص کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اعلان کردہ سب سے زیادہ رقم ہے، ساتھ ہی ان کی جانب سے اعلان کردہ رقم متعدد بڑی شخصیات کی مجموعی رقم سے بھی زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

ڈیک جورسی کا شمار بھی دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے اور انہوں نے اپنے فلاحی کاموں کے لیے اسٹارٹ سمال نامی ایک تنظیم بنا رکھی ہے، جس میں دیگر افراد بھی امدادی کاموں کے لیے رقم جمع کرواتے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیک جورسی کی جانب سے اعلان کردہ خطیر رقم ان کی مجموعی دولت کا 28 فیصد حصہ بنتی ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے امیر ترین شخص کی اعلان کردہ رقم کب اور کہاں خرچ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈیک جورسی کی اعلان کردہ رقم کا بہت بڑا حصہ دنیا کے مختلف ممالک میں وینٹی لیٹرز سمیت دیگر طبی آلات کی قلت پوری کرنے میں خرچ کیا جائے گا اور ان کی جانب سے اعلان کردہ امداد کو امریکا جیسے امیر ترین ملک میں بھی خرچ کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ڈیک جورسی کی جانب سے اعلان کردہ خطیر رقم کو افریقہ اور ایشیائی ممالک میں بھی خرچ کیے جانے کا امکان ہے اور ساتھ ہی ان کی امداد سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔