سعید اجمل نے رانا نویدالحسن کے الزامات کوغلط قرار دے دیا

لاہور: سعید اجمل نے رانا نویدالحسن کے الزامات کو غلط قرار دے دیا، سابق پیسر نے کہا تھا کہ کھلاڑی یونس خان کو کپتانی سے ہٹانا چاہتے تھے۔ اس لیے 2009 میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں جان بوجھ کر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سعید اجمل نے انٹرویو میں کہا کہ میں اس سیریز میں خود بھی ٹیم کا حصہ تھا، تمام کھلاڑیوں نے جیت کے لیے پورا زور لگایا۔