1232323

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار850 سے تجاوز کرگئی

ویب ڈسک : دنیا بھر میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد دولاکھ تراسی ہزارآٹھ سوپچاس سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد اکتالیس لاکھ اناسی ہزار آٹھ سوانتالیس ہوگئی ہے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ93 ہزار401ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 83 ہزار 868 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 5ہزار 669 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 648 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 93 ہزار 401مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 787 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 67ہزار 638ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 30ہزار 515کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 514کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 56 ہزار 336کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

سپین میں 26621 اور فرانس میں 26380 اموات ہوئی ہیں۔ سپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 64 ہزار 663 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں ،

جرمنی میں اس مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار کے قریب ہے جبکہ یہاں اسی سبب اموات کی تعداد 7,570 ہے۔

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 560 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 19ہزار 70رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 31 ہزار 855ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 19ہزار183 ہو گئی۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار786ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 38ہزار 657ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 640ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 7ہزار 603ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 918اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔