ادکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ آگیا

چند روز قبل امریکا سے وطن واپس لوٹنے والی اداکارہ میرا کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ  میرا غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دو روز قبل واشنگٹن سے لاہور پہنچیں، جس کے بعد وہ ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئیں ہیں۔ ان کے ہمراہ دیگر مسافر بھی پاکستان پہنچے ہیں۔اور پی سی ہوٹل میں ٹہری ہوئی ہیں ۔ان کا گزشتہ روز  کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت ایکسچینج پروگرام کی طالبات کے ساتھ ہوں، ہم سب نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا ہے اور اللہ کے شکر سے ہم سب محفوظ ہیں۔