اداکارہ مہوش حیات نےاپنی آواز میں ریکارڈ کی گئی خوبصورت نعت شریف ﷺ شیئر کر دی

ویب ڈسک :اداکارہ مہوش حیات نےاپنی آواز میں ریکارڈ کی گئی خوبصورت نعت شریف ﷺ شیئر کر دی،

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے نعت رسول مقبول ﷺ ’کرم میرے آقا‘ اپنی خوبصورت آواز میں پیش کی جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شئیر کی۔

مہوش حیات نے نعت کو ’کرم میرے آقا ﷺ‘ کا عنوان دیا اور خود ہی اس کواپنے اواز میں ریکارڈ کرنےکی سعادت حاصل کی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ نعت رسول مقبول ﷺ لوگوں کے دلوں کو بالکل اُسی طرح متاثر کرے گی جیسے اس نے میرے دل کو چھوا ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ نعت رسولِ مقبول ﷺ کے بول محمد علی ظہوری نے تحریر کیے جبکہ میاں یوسف صلاح الدین سے اسے کمپوز کیا۔

ویڈیو سے متعلق مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ اشفین حیات اور شاہ فہام نے ہدایت کاری کے امور انجام دیے۔

اس سے پہلےاداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ برس اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی تھی جس کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھیں۔