644796 2879006 Shahid Afridi2 updates

شاہد آفریدی اپنی فلم میں کس فنکار کو دیکھنا چاہتے ہیں؟

”اگر میری زندگی پر فلم بنے تو بالی ووڈاور ہالی ووڈ کے یہ اداکار مرکزی کردار نبھائیں“شاہد آفریدی نے انوکھی خواہش ظاہر کردی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر اردو میں فلم بنائی جائے تو ان کی خواہش ہوگی کہ شاہد آفریدی کا کردار بالی وڈ اسٹار عامر خان نبھائیں۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہدآفریدی نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر اردو میں فلم بنائی جائے تو ان کی خواہش ہوگی کہ شاہدآفریدی کا کردار بالی وڈ اسٹار عامر خان نبھائیں۔آفریدی نے کہا کہ اگر فلم انگلش میں بنے تو پھر وہ ہالی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو اپنا کردار ادا کرتا دیکھنا چاہیں۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود

دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کی نام سے اور ساتھی کھلاڑیوں میں لالہ کے نام سے مشہور شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور ان دنوں وہ اپنا زیادہ تر وقت فلاحی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

شاہد آفریدی کو دنیا میں اس وقت پہچان ملی جب انہوں ںے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت صرف 37 گیندوں پر سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جو اب ٹوٹ چکا ہے۔