واٹس ایپ کے نئے فیچرمیں فیس بک کے فرینڈز کو واٹس ایپ گروپ کالنگ میں بھی شامل کیا جاسکے گا۔

ویب ڈسک : واٹس ایپ کے نئے فیچرمیں فیس بک کے فرینڈز کو واٹس ایپ گروپ کالنگ میں بھی شامل کیا جاسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو مقبول ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارمز جیسے زوم، گوگل میٹ، اسکائپ اور دیگر کے مقابلے میں پیش کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں واٹس ایپ نے گروپ کالنگ فیچر میں کالرز کی تعداد کو پچاس تک کرنے کا فیچر متعارف کرایا جسے صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا۔

واٹس ایپ کی نگرانی کرنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر ویڈیو کانفرنسنگ کے حوالے سے ہوگا مگر یہ دیگر سے بہت الگ اور منفرد ہوگا۔

دنیا کی سب سے بہترین میسیجنگ اور آڈیو ویڈیو کالنگ ایپ واٹس ایپ سے کروڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں اور اس کے اپ گریڈ ہونے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جس کے باعث نئے فیچر سامنے آتے رہتے ہیں۔

واٹس ایپ کے اس دلچسپ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا کہ سب سے پہلے صارفین ایک چیٹ اوپن کر کے وہاں روم آپشن پر کلک کریں گے، جو نیچے اٹیچمنٹ ٹولز کے آپشنز میں موجود ہوگا۔ اس پر کلک کرنے کے بعد فیس بک میسنجر رومز ونڈو کھلے گی، جس کے بعد صارفین اپنے دوستوں کو ویڈیو کال میں شامل کرسکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا کہ اس خاص فیچر کی آزمائش کا تجربہ کامیاب ہوتے ہی جلد ہی تمام صارفین کے لئے دستیاب کردیا جائے گا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفور کے مطابق میسنجر رومز کا یہ فیچر واٹس ایپ کے مخصوص صارفین کو دستیاب ہے کیونکہ کمپنی ابھی اس کی آزمائش کررہی ہے۔ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین بھی اس سہولت سے فی الحال فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔