خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق، متاثرہ افراد کی تعداد 6ہزار 554ہوگئی

پشاور : خیبرپختونخوا میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوئے، صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 345 ہوگئی ہے.

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 324 نئےکیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6ہزار 554ہوگئی ہے، کرونا وائرس سے نئے 114 مریض صحت یاب ہوئے،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 58مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکے پشاور میں آج 7 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں ، کورونا وائرس کی وجہ سے پشاور میں اب تک 206 افراد جانبحق ہوے ہیں.