AP20080467147915

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے

پشاور:محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 351 ہوگئی ہے، صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 261 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 815 ہوگئی ہے، کورونا وائرس سے نئے 72 مریض صحت یاب ہوئے ہیں.
کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 130مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پشاور میں آج 3 اموات رپورٹ ہوئیں،
اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے پشاور میں 209 افراد جاں بحق ہوے ہیں.

مزید پڑھیں:  مودی کی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر ہنگامہ برپا ، کارروائی کا مطالبہ