5e6bfea872f5d 1

لاک ڈائون کوروناوائرس کامستقل حل نہیں- وزیرصحت خیبرپختونخوا

پشاور : وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا کی پریس بریفنگ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کوروناوائرس کامستقل حل نہیں اس کے لیے ہمیں اپنے روئیے تبدیل کرنے ہونگے، حالات کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے،ملک بھی چلتارہے اورکورونابھی نہ پھیلے یہی ہماری پالیسی ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ماسک نہ پہننے پرجرمانے اس لیے عائدنہیں کررہے کہ لوگوں میں استطاعت نہیں،ماسک پہننے سے کوروناکی روک تھام سترفیصدتک کم کی جاسکتی ہے، عید،پرچون دکانوں اورکام کے مقامات پراحتیاط کرنی ہوگی.

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری

وزیرصحت خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے استعفے، ہمیں طبی عملے کی کارکردگی پراطمینان ہے، جوغلطیاں ہیں ان کاایم ٹی آئیز اندورونی طورہرحل نکالیں،ڈاکٹروں کے استعفوں ہرتفصیلات مانگی ہیں ،اس میں دیگرباتیں بھی ہیں جونہیں کرناچاہتا.

مزید پڑھیں:  پشاور، اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاقب اللہ اور رنگیز خان کی ضمانت میں توسیع

یہ پہلاصوبہ ہے کہ دسمبرمیں سارااے ڈی پی جاری کیا،کوئی کٹوتی نہیں کی ،فروری تک ہماری ریکارڈ اخراجات تھے لیکن لاک ڈائون اورکوروناکی وجہ سے اخراجات متاثرہوئے ہیں وزیرصحت خیبرپختونخوا