unnamed 31

لاک ڈائون کو ختم کرنے سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا – اسفندیارولی خان

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیارولی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ولی باغ میں مبارکباد دینے کیلئے کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائیگا،صرف ولی باغ ہی نہیں کسی بھی عہدیدار کے حجرے یا گھر میں مبارکباد دینے کی تقریب نہیں ہوگی ،یہ ہدایات صرف مرکزی صدر، صوبائی صدر کیلئے نہیں بلکہ ضلعی و تحصیل صدور کیلئے بھی ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

اسفندیارولی خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا ایک حقیقت ہے، انسانیت کو بچانے کیلئے اسے سنجیدگی سے لیا جائے،
وبا کے دنوں میں سماجی فاصلہ اور میل جول سے اجتناب ہی واحد حل ہے،لاک ڈائون کو ختم کرنے سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا،احتیاط ہی واحد راستہ ہے،لاک ڈائون کو غربت سے جوڑنا حکومتی ناکامی کا اعتراف ہے،غرباء و مستحقین کی مدد ریاست کی ذمہ داری ہے جس میں تاحال ناکامی کا سامنا ہے،خدانخواستہ اگر وبا بے قابو ہوگیا تو صحت کا نظام کسی بھی ایمرجنسی حالات کا مقابلہ نہیں کرسکتا.

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج