279585 2721120 updates

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری،جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 45 ہزار 898 ہوگئی،کورونا مزید چھیالیس زندگیاں نگل گیا،ملک بھر میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد 985 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں مزید 706 کرونا کیسز رپورٹ تعداد 17 ہزار 947 ہوگئی،پنجاب میں مزید 711 کیسز رپورٹ تعداد 16 ہزار 685 ہوگئی،خیبر پختونخواہ میں مزید 324 کیسز رپورٹ تعداد 6554 ہوگئی،بلوچستان میں مزید 65 کیسز رپورٹ تعداد 2885 ہوگئی،اسلام آباد میں 104 نئے کیسز رپورٹ تعداد 1138 ہوگئی،گلگت میں 556 اور آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد 133 ہوگئی.

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کرونا سے ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد 345 ہوگئی،سندھ میں 299 پنجاب میں 289 اموات ریکارڈ،بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 9، گلگت میں چار آزاد کشمیر میں ایک موت ریکارڈ.

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد

جب کے ملک بھر میں کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ہزار 812 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا کے متاثرہ 13 ہزار 101 مریض صحتیاب ہوگئے،چوبیس گھنٹوں میں 13 ہزار 962 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،مجموعی طور پر ابتک 4 لاکھ 14 ہزار 254 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں.