5d803fbc7db8e

ہمارے لیے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے- وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات،وزیر اعظم کی سینٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت ، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے لیے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے.

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے گفتگو میں کہا کہ نوجوان پارلیمنٹیریئنز کی قانون سازی کے شعبے میں تربیت کے منصوبے کو سراہا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے، اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے.

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال

سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے، کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ حالات کا مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، عوام ایام عید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں وزیر اعظم کی ملاقات کے دوران گفتگو.

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر

ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں موجود نوجوان پارلیمنٹیریئنز کی تربیت سازی کا منصوبہ وزیر اعظم کو پیش کیا
اس تربیت کا مقصد نوجوان پارلیمنٹیریئنز میں قانون سازی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ قانون سازی اور پارلیمنٹ میں موثر اور بامعنی کردار ادا کر سکیں۔ یہ تربیت تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔