Mike Tyson Las Vegas 1995. Tyson first training s2

سابق عالمی باکسنگ چیمپین مائیک ٹائیسن (ملک عبدالعزیز) رنگ میں واپسی کے لیے تیار

ویب ڈسک : سابق عالمی باکسنگ چیمپین مائیک ٹائیسن جن کا اب نام ہے (ملک عبدالعزیز) رنگ میں واپسی کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہے انہوں نے اس سلسلے میں باقائدہ ٹرینینگ بھی شروع کر دی ہے،

انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ انھوں نے لکھا، ”آئی ایم بیک”، یعنی میں واپس آگیا ہوں۔

53 سالہ ٹائی سن نے گزشتہ ہفتے بھی ٹریننگ کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں ان کے ماضی کی برق رفتاری اور قوت کی جھلک دیکھی جاسکتی تھی۔ اس ویڈیو کے بعد ان کے بارے میں پیش گوئیاں شروع کردی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

سابق چیمپین نے پیشہ ور باکسنگ میں واپسی کی بات نہیں کی۔ لیکن کہا ہے کہ وہ چیریٹی کی غرض سے چند نمائشی مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اس کے بعد ان کے پرستاروں اور مبصرین ان ناموں پر غور شروع کر دیا جو مائیک ٹائی سن کے مدمقابل آسکتے ہیں۔ چند لوگوں نے نیوزی لینڈ کے رگبی اسٹار سونی بل ولیمز کا نام لیا اور کچھ نے آسٹریلیا کے رگبی پلیر پال گیلن کا۔ یہ دونوں کھلاڑی کچھ مدت کے لیے باکسنگ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

بعض لوگوں نے ایونڈر ہولی فیلڈ کا نام بھی تجویز کیا جو کئی بار مائیک ٹائی سن کے مقابل آئے اور ہر بار کوئی نیا تنازع کھڑا ہوا۔ ایک بار مائیک ٹائی سن نے ان کے کان پر کاٹ لیا تھا۔

ٹائی سن کرئیر کے دوران بھی شہہ سرخیوں میں رہتے تھے اور اب بھی آئے دن خبروں میں آتے رہتے ہیں۔ حال میں ان کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ موجودہ باکسنگ چیمپین برطانیہ کے ٹائی سن فیوری کے ساتھ تھے۔

ایک اور فوٹو میں وہ اور ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو گلوز پہنے آمنے سامنے دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن ٹائی سن نے مذاقاً کہا کہ وہ رنگ میں سیرینا کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔