suger 750x430 1

شوگرانکوائری کمیشن رپورٹ میں 9 ملوں کو ذمےدار ٹھہرایا گیا

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، اجلاس کے بعد شہزاداکبر اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرنس.

شہزاداکبر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ پی آئی ڈی کی ویب سائٹ پر کچھ دیر میں ڈال دی جائے گی،وزیراعظم پہلے دن سےجوکہتے تھے رپورٹ نے آج سوفیصد سچ ثابت کردیا،رپورٹ سےپتاچلتا ہے کہ کیسے ایک کاروباری طبقے نے نظام کومفلوج کرکے بوجھ عوام پر ڈالا،رپورٹ میں بڑےحیران کن انکشافات ہیں،تمام پہلوؤں کااحاطہ کیاگیا،رپورٹ نے نشاندہی کی ہے کہ کسان سے کٹوتی کے نام پر بھی زیادتی کی گئی ، شوگر ملز تواتر سے گنے کی کم قیمت ادا کرتے رہے ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح کسانوں کو نقصان پہنچایا گیا،رپورٹ میں لکھاہےکہ کس طرح کاشتکاروں کونقصان پہنچایاگیا.

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان

شہزاداکبر نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کافیصلہ ہےکہ کمیشن کی رپورٹ من وعن عوام کےسامنے رکھی جائے،کمیشن نےچینی بحران کاذمے دارریگولیٹرزکوقراردیا،ریگولیٹرزکی غفلت کےباعث چینی بحران پیداہوااورقیمت بڑھی،کمیشن نےکیسزنیب،ایف آئی اےاوراینٹی کرپشن کوبھجوانےکی سفارش کی ہے،وزیراعظم نےفوری طورپررپورٹ پبلک کرنےکےاحکامات دیے،کابینہ نےنظام کوفعال،اداروں کومتحرک کرنےکی منظوری دی،کابینہ نےدیگرملزکابھی فرانزک آڈٹ کرنےکی ہدایت دی،کابینہ نےریکوری کرکےپیسے عوام کودینےکی سفارش کی،عیدکےبعدوزیراعظم کی ہدایت پرسفارشات تیار ہوں گی،ابھی کسی کانام ای سی ایل پرنہیں ڈالاگیا،کوئی تحقیقاتی ادارہ کہےگاتوکابینہ نام ای سی ایل میں ڈالنے پرغورکرےگی،وزیراعظم نےغیرمنتخب مشیراورمعاونین کےاثاثےظاہرکرنےکی ہدایت دی ہے.

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 7دہشت گرد ہلاک