جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا

ترکی میں سعودی قونصل خانے سے اغوا ءکے بعد قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے کہا ہے کہ ان کے اہلخانہ نے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں صلاح خاشقجی نے کہا کہ بابرکت مہینے(رمضان) کی اس بابرکت رات کو ہم نے خدا کا قول یاد کیا کہ اگر ایک انسان معاف کرتا ہے اور مفاہمت کرتا ہے تو اس کا اجر اسے اللہ دیتا ہے۔

سعودی عرب نے قتل کے جرم میں دسمبر 2019ء میں 5افراد کو سزائے موت اور تین کو قید کی سزا سنائی تھی۔