خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 381،متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز

پشاور :خیبرپختونخوا میں کورونا کی تازہ صورتحال محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 16 جاں بحق ہوئے،صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 381 ہوگئی ہے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 236 نئےکیسز رپورٹ ہوئے،صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 391ہوگئی ہے.

محکمہ صحت کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے نئے 99 مریض صحت یاب ہوئے،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 297مریض صحت یاب ہوئے، پشاور میں آج 9 اموات رپورٹ ہوئیں،کورونا وائرس کی وجہ سے پشاور میں اب تک 225افراد جانبحق ہوے.