موجودہ صورت حال تشویشناک ہے -معاون خصوصی صحت ظفر مرزا

اسلام آباد : معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورت حال تشویشناک ہے ،کوروناوائرس سے ایک دن میں 50اموات ہوئیں، ایک دن میں نئے کیسز اوراموا ت کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے ،50سال سےزائدعمر کےلوگ اجتماعات میں جانےسےگریزکریں،احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا،عوام پر رش والی جگہوں میں ماسک پہنالازم ہے،کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے ہم نے خود اور اوروں کوبچاناہے ،عوام سے اپیل ہے عید کی نماز گھر پر ادا کریں ،سماجی فاصلےکاخیال نہیں رکھیں گےتوصورتحال خراب ہوسکتی ہے.