وزیراعلیٰ سندھ کی طیارہ حادثے میں متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کرنے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا طیارہ گرنے پر دکھ کا اظہار، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی کو فون، وزیراعلیٰ سندھ کے کمشنر اور ڈی آئی جی کو علاقے میں فوری پہنچنے کے احکامات

وزیراعلیٰ سندھ نے حادثے میں متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کرنے کی ہدایت، سید مراد علی شاہ نے ڈی سی ملیر اور کورنگی کو رہائشی علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ سندھ نے ایمبولنس سروس کو ایئرپورٹ اور اسپتال کےدرمیاں رہنے کی ہدایت،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی.پولیس، رینجرز، روینیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیں سید مراد علی شاہ