کورونا صورتحال ،خیبرپختونخواہ حکومت کا عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ

پشاور: کورونا صورتحال، وزیر اعلی محمود خان سمیت پوری صوبائی حکومت کا عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ، وزیر اعلی کی تمام صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو عید سادگی سے منانے کی ہدایت ۔

وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے طور میں خود بھی کسی سے عید نہیں ملوں گا، منتخب عوامی نمائندے بھی عید سادگی سے منائیں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں،وزیر اعلی کی سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور عمائدین سے بھی عید کے دنوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کی اپیل.

وزیر اعلی محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں ہجروں اور دیگر مقامات پر ہجوم سے گریز کیا جائے،
عوام بھی یہ مذہبی تہوار سادگی سے منائیں،عوام عید کی خوشیاں اپنے گھروں میں منائیں اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائیں،عید کے دنوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے خود کو اور دوسروں کو بھی محفوظ بنائیں، وزیر اعلی کی عوام سے اپیل.