Shad gaspard

مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک

نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کا مشہور ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا، ریسلر شاڈ گیس پیارڈ اپنے بیٹے کے ساتھ نہانے کے دوران ڈوب گئے تھے، لاش تین دن بعد سمندر سے برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے مقبول ریسلنگ برینڈ ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستہ مشہور ریسلر شاڈ گیس پیارڈ ایک افسوسناک واقعے میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔بتایا گیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر شاڈ گیس پیارڈ اپنے بیٹے کے ساتھ وینس بیچ پر نہانے کے دوران ڈوب گئے تھے۔ ریسلر کے بیٹے کو تو ریسکیو ٹیم نے بچا لیا تھا، تاہم شاڈ گیس پیارڈ سمندر میں ڈوب گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کی دوپہر کو ریسلر کا بے جان جسم سمندر کے کنارے ملا جسے بعدازاں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں ان کے جسم کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت واقعہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ ریسلر کی اہلیہ نے ان کے انتقال کر جانے کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد شاڈ گیس پیارڈ کے ساتھی ریسلرز نے ان کی موت واقع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ