ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے دریاوں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ

نوشہرہ : دریا کے کنارے آباد علاقوں میں انتظامیہ کے عملے اور سیکرٹریوں کے ذریعے اعلانات، ریسکیو 1122 کی جانب سے آگاہی مہم چلانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار،نوشہرہ کابل ریور ، کنڈ پارک اورخیرآباد میں ریسکیو اور پولیس ٹیمیں تعینات.

دریا کنارے جانے والے اہم راستوں کو بند کردیا گیا ہے ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.