پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل اتوار کو ہوگی

کراچی: شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ملک میں عید الفطر کل اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔ پاکستان میں مطلع صاف تھا، چمن اور پسنی میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں،جس کے باعث کل 24 مئی بروز اتوار کو عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا اعلان۔