PIA Plane Crash Flight PK 661

طیارہ حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 97 ہوگئی

کراچی: ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے کا مسافر طیاہ گر کر تباہ ہوگیاجس میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے،جب کہ صرف 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے، واقعے میں ایک درجن سے زائد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے میں 99 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے۔ ایئر بس اے 320 پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے 1 بج کر 10 منٹ پر کراچی کیلئے روانہ ہوئی تھی جو کہ لینڈنگ سے چند منٹ پہلے ایئر پورٹ سے متصل ماڈل کالونی میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے بھی جائے حادثہ سے 97 لاشیں نکالنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صرف 2 مسافر محفوظ رہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقے کے 25 مکانات کوکلیئرکردیا گیا ہے اور متاثرہ مکانات کے رہائشی مختلف مقامات پررہائش پذیر ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے سول اور جناح اسپتال سے اب لاشوں کو ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ اور ایف ٹی سی چھیپا سردخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تمام لاشوں کے ڈی این اے کے لیے نمونے لینے کے بعد منتقل کیا گیا جب کہ اب تک صرف 19 لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال

نادرا ترجمان کا کہنا ہےکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے زیادہ ترافراد کی لاشیں جھلسی ہوئی ہیں جوناقابل شناخت ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ 3 جاں بحق افراد کے موقع پرانگوٹھوں کے نشان لیے گئے جس میں سے 2 لاشوں کی نادرا نے شناخت کرلی ہے۔