ویب رپورٹ : کانگرس کو آگاہ کرتے ہوے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ہانگ کانگ کو چین کا خود مختار علاقہ تصور نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی قوانین کی رو سے ہانگ کانگ کی وہ مخصوص حیثیت جاری نہیں رہ سکتی جن کا اطلاق اس پر جولائی1997ء سے پہلے ہوتا تھا۔