UN

کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی معیشتوں کی مالی امداد پر غور کیلئے اقوام متحدہ کا ورچوئل اجلاس آج ہورہا ہے

ویب رپورٹ : کرونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والی معیشتوں کی مالی امداد پر غور کیلئے اقوام متحدہ کا ایک ورچوئل اجلاس آج ہو رہا ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کے تناظر میں غریب ممالک کو قرضوں کی واپسی میں ممکنہ نرمی سے متعلق کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں12 سے زائد عالمی رہنماء شریک ہوں گے۔اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے جنیوا میں صحافیوں کو بریفنگ میں کہا کہ بہت سے ترقی پذیر ممالک کے پاس اس وباء کی روک تھام کیلئے وافر فنڈز کی کمی ہے اور اس کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں دو مکانات پر اسرائیلی بمباری، 14 بچوں سمیت 19 فلسطینی شہید