waqar

آج کے بعد میں سوشل میڈیا پر نہیں آؤنگا۔وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ اس کا استعمال نہیں کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وبالنگ کوچ وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے ایک وڈیو پیغام جاری کیا،جس میں انہوں نے کہا کہ صبح اٹھا توپتا چلا میرے اکاؤنٹ سے انتہائی نازیبا وڈیو کو لائیک کیا گیا ہے۔وقار یونس نے کہا ہے کہ مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیزہے اس لیے آئندہ سوشل میڈیا نہ استعمال کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے اورمیری فیملی کیلئے بڑی افسوسناک، تکلیف دہ اورشرمناک بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرا سوشل میڈیا اکاوَنٹ پہلے بھی ہیک کیا گیا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ انسان باز نہیں آئے گا۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود