Shehriyar

وزیرِ مملکت شہریار آفریدی بھی کرونا سے متاثر

وزیر مملکت برائے کشمیر امور شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔وزیر مملکت نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

شہریار آفریدی نے کہاکہ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وبائ سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں متعدد سیاستدان اور اہم شخصیات کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا اس وبا سے انتقال بھی کرچکی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ملک کے پہلے سیاستدان تھے جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ آئسولیشن میں رہنے کے بعد صحتیاب ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بھی میٹرک امتحانات شروع، سیکرٹری پشاور بورڈ کے سرپرائز راونڈ