5e96c26f6cbda

ملک میں کرونا وائرس بے قابو ایک دن میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں اور ریکارڈ کیسز رپورٹ

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری، پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہیوں میں تیزی آگئی، ایک ہی دن میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں، چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 88 زندگیاں نگل گیا، چوبیس گھنٹوں میں ابتک کے سب سے زیادہ 3039 کیسز ریکارڈ.

مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن:لڑائی جھگڑوں میں لیگی کارکن جاں بحق،متعدد افراد زخمی

ملک بھر میں وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہوگئی، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 27360 ہوگئی، پنجاب میں 25056، خیبر پختونخواہ میں 9540 کیسز رپورٹ، بلوچستان میں 2418، اسلام آباد گلگت میں 678 کئسز رپورٹ، اسلام آباد میں 2418 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 251 ہوگئی، چوبیس گننٹوں میں 14972 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے.

مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

ملک نھر میں ابتک ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،کورونا وائرس کے 723 مریضوں کی حالت تشویشناک، 727 اسپتالوں میں 4480 مریض زیر علاج ہیں،گھروں ، اسپتالوں اور قرنطینہ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 42742 تک پہنچ گئی.