777984 4107163 corona Feun updates

خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9 فراد جاں بحق ہوگئے

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9 فراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد482 ہوگئی ہے۔ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10ہزار 485 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 61 مریض صحت یاب ہوئے۔ صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2973 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3 ہزار 855گئی ہے۔ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 265فراد انتقال کرچکے ہیں۔ پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 2 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 168 مریض متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں زہر آلود سیب کھانے سے 2بچے جاں بحق