5e88242654515

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اموات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری جس کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد72 ہزار 460 ہوگئی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا 2964 کیسز ریکارڈ ہوئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس 60 زندگیاں نگل گیا.

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد1543 تک پہنچ گئی،سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 28245ہوگئی، پنجاب میں 26240، خیبر پختونخواہ میں 10027کیسز رپورٹ، بلوچستان میں 4393اسلام آباد 2589گلگت میں 711 کیسز،آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 255ہوگئی.

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

چوبیس گھنٹوں میں 14398 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں ابتک پانچ لاکھ 61ہزارکے قریب کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،کورونا وائرس کے 731مریضوں کی حالت تشویشناک،727 اسپتالوں میں 4476 مریض زیر علاج ہیں،کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد26083 رہی.