images 10

نوشہرہ کے پٹرول پمپوں سے دوسرے روز بھی پٹرول غائب

نوشہرہ: پٹرول سستا تو ہو گیا ہے مگر سستا ہونے کے بعد نوشہرہ کے پٹرول پمپوں سے دوسرے روز بھی پٹرول غائب ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے بعد نوشہرہ کے پٹرول پمپوں سے دوسرے روز بھی پٹرول غائب ہیں پٹرول پمپوں پر آئے ہوئے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہری تیل کی فراہمی کے لیے دربہ در ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے بعد اگر پٹرول غائب کرنا تھا تو پھر قیمتیں کم کیوں کی گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا گیا اور پمپ مالکان کو پٹرول کی بلا تعطل فراہمی کے احکامات بھی دئے گئے ہیں تاہم ابھی تک شہریوں کو پٹرول کی فراہمی یقینی نہ ہوسکی ہیں جس عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں.

مزید پڑھیں:  سی پیک پر کام کرنیوالے چائنیز و دیگر غیر ملکیوں کیلئے ایس او پیز میں تبدیلی