662606 1067678531

بھارت کیلئےجواب ہےکہ ہم تیار ہیں- ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کا نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو، ان کا کہنا تھا کہ بھرپور طاقت سےجواب کامظاہرہ بھارت نےپچھلے سال دیکھ لیا تھا،بھارت کیلئےجواب ہےکہ ہم تیار ہیں،بھرپورطاقت سے جواب دینگے ،بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتاہے،یو این مبصرگروپ کو مکمل آزادی ہے پاکستان سائیڈ پر جہاں چاہیں آجا سکتے ہیں ،عالمی میڈیا کو کئی بار ان علاقوں میں لے کر بھی جا چکے ہیں ،پاکستان نے کسی قسم کی رسائی سے انکار نہیں کیا.

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا ،57ارب روپے کا دعویٰ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں تمام دیرینہ معاملات کا تعلق بھارت کےساتھ ہے،بھارت وہاں بھی مداخلت کررہاہے جہاں اس کی سرحدیں نہیں ملتیں،خطے میں تمام دیرینہ معاملات کا تعلق بھارت کےساتھ ہے،بھارت کے کواڈکاپٹرزنے کئی بارخلاف ورزی کی جنہیں مارگرایاگیا.

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا

میجرجنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ایل او سی پرکچھ عرصے سےصورت حال بہت تشویش ناک ہے،پاکستان کی فوج بہت بہترطریقے سے جواب دےرہی ہے ،بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 7سال کے بچے کوبھی معاف نہیں کیا،بھارت نیپال سرحد پر نقشوں میں بھی بھارت کو بڑی شرمندگی ہوئی ہے،بھارت میں کوروناتیزی سےپھیل رہاہےمعیشت کودھچکے لگ رہےہیں،