708466 1690923462

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان

اسلام آباد: ڈاکٹر معید یوسف کا بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان،وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ.

معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا،پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10,000 سے زیادہ مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

ڈاکٹر معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جاۓ گا،انہیں ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا،انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا،صوبائی حکومت مسافر اور عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ختم بخاری شریف کی علمی و روحانی محفل کا انعقاد

اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوش خبری جلد دی جائے گی ڈاکٹر معید یوسف

فلائٹ شیڈول www.covid.gov.pk پر موجود ہے۔