Screen Shot 2020 06 03 at 6.34.59 PM

شہباز شریف کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے – وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس، ان کا کہنا تھا کا نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے، انھیں کسی بھی وقت پکڑا جا سکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پچاس روپے کے سٹام پیپر پر جانیوالے کی ضمانت شہباز شریف نے دی۔ نواز شریف لندن میں ہشاش بشاش پھر رہے ہیں۔ ان کے پاس جب اقتدار نہیں ہوتا تو ملک سے چلے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کئی حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ انہوں نے معیشت کو چاٹ لیا اور اداروں کو تباہ کیا لیکن ڈھنڈورا پیٹتے ہیں کہ انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن پر عملدرآمد سختی سے کرایا جائے گا۔