3765425678 387652452768 780x470 1 1

ملک بھر کے52 اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن جاری

اسلام آباد : ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات،اس وقت ملک کے52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے،
بلوچسستان کے 33، خیبر پختونخواہ 10، پنجاب 2 اور سندھ کے 7 اضلاع متاثر.

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے،کل1124 ٹیموں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4لاکھ 28 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے

24 گھنٹوں میں 5700 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔بلوچسستان میں 3700 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا، پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا،خیبر پختونخواہ می1200 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی،
سندھ میں گذشتہ روز 700 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 7 ہزار 800 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے ترجمان این ڈی ایم اے