rubina

پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

ویب ڈیسک :معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونی کی تصدیق کردی۔روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی طبعیت بہت زیادہ اچھی نہیں۔گزشتہ 2 دن سے معروف اداکارہ کے حوالے سے سوشل میڈیا اور نیوز ویب سائٹس پر کورونا سے متعلق خبریں وائرل تھیں۔تاہم اب اداکارہ نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی طبعیت زیادہ اچھی نہیں۔روبینہ اشرف سے قبل معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز سمیت ان کی بیٹی میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔علاوہ ازیں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والے اداکار نوید رضا میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔چند دن قبل سوشل میڈیا پر ندا یاسر کی طبعیت انتہائی تشویش ناک ہونے کی افواہیں بھی تھیں مگر اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی طبیعت بہتر اور وہ گھر پر ہی ہیں۔داکارہ نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے پر برہمی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 مئی کو کورونا کے باعث سندھی و اردو اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی کے اداکار صغیر الہی کھچی بھی کورونا کے باعث چل بسے تھے۔تاہم اداکارہ نے خود سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد ایک ٹوئیٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے چند دن قبل ایک صحافی نے رابطہ کیا اور وہ بار بار ان سے صحت سے متعلق سوالات کیے جا رہے تھے۔اداکارہ نے کسی صحافی کا نام لیے بغیر ہی بتایا کہ انہوں نے صحافی کو بتایا کہ وہ اپنی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں اور پھر انہوں نے مذکورہ صحافی کا نمبر واٹس ایپ پر بلاک کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے جھوٹی خبریں شائع ہونا شروع ہوئیںاداکارہ نے اپنی ٹوئیٹ میں ایک جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں اداکارہ کے کورونا کے باعث چل بسنے کی خبر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی