1464838 armypublicschoolx 1544901913 565 640x480 1

آرمی پبلک سکول سانحہ کمیشن نےتحقیقات مکمل کرلی

پشاور:اے پی ایس کمیشن نےتحقیقات مکمل کرلی،ترجمان کمیشن کے مطابق رپورٹ30جون تک سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائیگی، کمیشن نےتمام گواہان کےبیانات ریکارڈ کرلئےہیں.

اس وقت کے آئی جی پولیس،کورکمانڈرسمیت دیگراہم سیکیورٹی افسران گواہان میں شامل، اے پی ایس تحقیقاتی کمیشن کا ریکارڈ 3ہزار سے زائد صفحات پرمشتمل،سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے5اکتوبر2018کواے پی ایس کمیشن بنانے کاحکم دیا تھا.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

اے پی ایس کمیشن شہداءکے لواحقین کا دیرینہ مطالبہ تھا،ہائیکورٹ کے جسٹس ابراہیم خان کمیشن کی نگرانی کررہے ہیں.16دسمبر2014کو سانحہ آرمی پبلک سکول پیش آیا تھا.سانحہ میں 140 زائد سکول کے طلبہ اورسٹاف کو شہید کیاگیا تھا.

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف