cm 1

مالی مشکلات کے باوجود ترقیاتی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا- وزیر اعلی محمود خان

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال، ان کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باوجود ترقیاتی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ ضرورت کی بنیاد پر نئے منصوبے بھی ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے جائیں گے،فیزیبلٹی کے معیار پر پورا اترنے والے منصوبوں ہی کو ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا،اگلے بجٹ میں صحت کے شعبے پر خاص توجہ دی جائے گی.

مزید پڑھیں:  دیر بالا : اراضی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2زخمی

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ نئے بجٹ میں ریلیف سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع کو بھی ترجیح دی جائے گی،موجودہ ترقیاتی پروگرام کے جاری کردہ فنڈز کے کم سے کم 85 فیصد استعمال کو یقینی بنایا جائے گا،نئے مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے محکموں کو ٹائم لائینز دیے جائیں گے.

مزید پڑھیں:  آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر