download 17

موبائل اسیسریز پرلگنے والے چارسوفیصدٹیکس کویکسرمسترد کرتے ہیں- تاجراتحادخیبرپختونخوا

پشاور: موبائل فون کے کاروبارسے وابستہ تاجروںنے موبائل اسیسریز(موبائل فون چاجر-بیٹری-ہنڈفری-وغیرہ)پرلگنے والے چارسوفیصدٹیکس کویکسرمستردکردیاانہوں نے حکومت سے فوری طورپرمذکورہ ٹیکس کوواپس لیتے ہوئے نئے بجٹ میں تاجروں کوریلیف دینے کامطالبہ کیاہے.

اسی سلسلے میں گزشتہ روزانجمن ٹائم سنٹراورتاجراتحادخیبرپختونخواکامشترکہ اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھرسے آئے ہوئے تاجروںاوردیگرصدورنے شرکت کی انہوں نے کہاکہ حکومت نے کورونااورلاک ڈاؤن سے متاثرہ تاجروںپراب ٹیکس کی صورت میں نیاعذاب مسلط کردیاہے اورموبائل اسیسریز کے سامان پرپورے چارسوفیصدٹیکس لاگوکردیاگیاہے جوکہ متاثرہ تاجروںکے زخموںپرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے انکامزیدکہناتھاکہ حکومت تاجروںکے ریلیف دینے کی بجائے انہیں مزیدمالی طورپربدحال کرنے پرتلی ہوئی ہے جسکی وجہ سے ملک بھرکے تاجروںمیں شدیدبے چینی اورغم وغصہ پایاجاتاہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپرمذکورہ ٹیکس کے فیصلے پرنظرثانی کرے اورتاجروںکوریلیف دینے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک بھرکے تمام پارلیمنٹرین اورسرکاری ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ کوروناوائرس فنڈمیں ڈالیں اوریہ کہ ان پیسوںسے ہسپتالوں میں زیرعلاج کوروناکے مریضوںکااحسن طریقے سے علاج کیاجائے کیونکہ کوروناکے مریض ہسپتالومیں بے یارومددگارپڑے ہوئے ہیں اورانہیں کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم