Screen Shot 2020 06 05 at 5.31.55 PM

کورونا نے پھیلنا ہے اسے روکا نہیں جا سکتا، ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو بڑا نقصان ہوگا- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا قوم اور ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے خطاب، وزیراعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمیں ان رضا کاروں کی ضرورت تھی جو لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرائیں،ٹائیگر فورس میں 10لاکھ رضا کار رجسٹرڈ ہوئے،ہر کسی کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیو ں احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے،پاکستان اسلامی واحد ملک تھا جس نے رمضان میں تراویح کیلئے مساجد کو کھلا رکھا،ٹائیگر فورس نے مساجد میں لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرایا،اگر لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا شروع کردیں تو مشکل وقت سے نہیں گزریں گے.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر بہت رحم کیا،امریکہ میں روزانہ کی بنیاد میں2ہزار سے زائد لوگوں کی اموات ہوئیں، پاکستان میں کورونا کی وجہ سے اموات ہوئیں جس پر افسوس ہے، لوگوں کے جمع ہونے پر کورونا وائرس زیادہ پھیلتا ہے، کورونا ٹائیگر فورس لوگوں میں شعور پیدا کریں.

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اگر محدود لاک ڈاوَن کیا تو کوروناٹائیگر فورس کی مدد کی ضرورت ہوگی،انظامیہ کے ساتھ ہمیں کورونا ٹائیگرفورس کی مدد کی ضروت ہوگی،کورونا وائرس کو پھیلنے سے ہم نہیں روک سکتے،اگر ہم لاک ڈاوَن کرتے ہیں تو اس کا اصل نقصان غریب لوگوں کو ہوگا،امریکہ میں لاک ڈاوَن کی وجہ سے کھانے کی کمی پڑ گئی ہے،بھارت میں لاک ڈاوَن کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوا، لوگ بھوک سے مررہے ہیں.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہوتا ہے،ایشیائی بینک پاکستان کے اقدامات کی تعریف کررہا ہے،احساس پروگرام کی ٹیم کو خاص طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ ملک اب لاک ڈاوَن برداشت نہیں کرسکتا، احتیاطی تدابیر پر عمل کراکر کورونا کے پھیلاوَ کو کم کیا جاسکتا ہے،کورونا وائرس کے باعث وہ ملک جو دوسروں کو قرضہ دیتے تھے آج وہ مقروض ہوگئے ہیں.

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بجٹ میں ہمیں بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑیگا،انڈسٹری اور کنسٹرشن کھولنے کا مقصد لوگوں کو روزگاری کی فراہمی تھی، اگراحساس پروگرام کے تحت پیسہ نہ پہنچاتے تو آج حالات بہت خراب ہوتے،اگرکچھ علاقےبند کیےتو کھانا پہنچانےکیلئےٹائیگرفورس کی ضرورت پڑےگی ،ٹائیگرفورس کو کارڈ دیئے جائیں گے،ٹائیگرفورس نے بے روزگار افراد کا ڈیٹا حکومت کو دینا ہے، ٹائیگر فورس نے جن بے روزگار افراد کی نشاندہی کی تھی ان کو اب پیسے دیئے جائیں گے.

پاکستان میں10 ارب درخت لگانے کے پروگرام میں ٹائیگرفورس کو شامل کریں گے،شہروں میں کئی علاقے ہیں جہاں ہم درخت لگاسکتے ہیں.