وزیر اعظم عمران خان کی اپنے ٹویٹ پیغام کی تصحیح

وزیر اعظم عمران خان کی اپنے بیان کی تصحیح، میری گزشتہ ٹویٹ میں حوالہ دی گئی نظم علامہ اقبال کی نہیں،
مگر نظم میں دیے گئے پیغام پر قائم ہوں وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کے اس نظم سے وہ انداز جھلکتا ہے جسے میں سلیقہ حیات بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ نوجوانوں کو میری تلقین ہے کہ وہ اس نظم کو سمجھیں، اپنائیں اور یقین کر لیں کہ اس سے ان خداداد صلاحیتوں میں خوب نکھار آئے گا جو بطور اشرف المخلوقات رب کریم نے ہم سب کو عطا کر رکھی ہیں۔