b3d455b8 ce97 41d0 8336 b17f512180fa

جمیعت علماء اسلام ف کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس جاری

پشاور: اے پی سی کی صدارت مولانا فضل الرحمٰن کررہے ہیں

افتتاحی خطاب میں کورونا صورتحال، حکومت کی موجودہ پالیسی، مولانا فضل الرحمٰن نے این ایف سی ایوارڈ اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال پر حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے،اور سیز پاکستانیوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا قوم اپنے رشتہ داروں کی لاشوں کی منتظر ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان

آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس

پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی کانفرنس کو وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ حکمرانوں کے غیر زمہ ورانہ فیصلوں سے کرونا وائرس مزید پھیلی،حکومت مشترکہ مؤقف اور پالیسی دینے میں ناکام رہی.