275164 6779759 updates

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 9 جون کو طلب کرلیا، پاکستان اسٹیل ملز کےملازمین کے مستقبل کا فیصلہ ایجنڈے کا حصہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس میں 9 جون کو طلب، ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنےسے متعلق معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل کردیا گیا،وفاقی کابینہ میں ای سی سی کے 3 جون کے فیصلے کی سمری توثیق کیلئے پیش کی جائےگی ، ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کے تمام 9350 ملازمین فارغ کرنے کی منظوری دی تھی.

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت کے خط پر سپریم کورٹ فل کورٹ میٹنگ طلب

حکومتی ذرائع کے مطابقاسٹیل ملز کے قرضے میں ہر ماہ 2 ارب روپے کا اضافہ ہورہا ہے،بند اسٹیل ملز کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 35 کروڑ روپے بنتی ہے ، پاکستان اسٹیل ملز 10 جون 2015 سے بند ہے230ارب کا مقروض ہوچکا ،فاقی کابینہ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شک دینے کی تجویز پربھی غور کرےگی .

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان