528186 1736913600

کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہو چکا – چیئرمین نیب

ویب رپورٹ: اپنے ایک بیان میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہو چکا،کسی لالچ، دھونس اور دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں،کیا پاکستان کے عوام کا دل نہیں کرتا کہ وہ خود دار ملک میں زندہ رہ سکیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا عوام کا یہ حق نہیں کہ انہیں تعلیم و صحت کی اچھی سہولتیں ملیں؟تمام خرابیوں کی جڑ صرف اور صرف کرپشن ہے،نیب کرپشن کیخلاف انتہائی دیانتداری سے کوشاں ہے.

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ لاتعداد کیسز سے متعلق کہا گیا کہ یہ انتقامی کارروائیاں ہیں،ان کیسز میں عدالتوں نے ضمانتیں مسترد کیں،نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے،نیب صرف اور صرف ملک کی خدمت کیلئے ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، ایک ماہ کا بجٹ معاملہ، اپوزیشن نے صوبائی حکومت کیخلاف رٹ دائر کر دی

واحد چیز یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی حالت بہتر ہو، یہ اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا
چیئرمین نیب.