Screen Shot 2020 06 06 at 6.51.42 PM

کچھ سیاسی جماعتیں صورتحال پرسیاست کررہی ہیں-وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز اور مراد سعید کی میڈیا سے گفتگو، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پوری دنیاکروناکےباعث مشکلات سےدوچارہے،حکومتی اقدامات کی دنیا بھرمیں پذیرائی ہورہی ہے،حکومتی اقدامات کی دنیا بھرمیں پذیرائی ہورہی ہے.

شبلی فراز نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سےنمٹنےکےلیے این سی او سی ادارہ بنایا گیا،عوام کومکمل اعدادوشمار سے باخبر رکھا گیا،کچھ سیاسی جماعتیں صورتحال پرسیاست کررہی ہیں،مغربی ممالک میں کروناسےپورانظام بندہوگیا،کرونا سےکامیابی سےنمٹنا پیپلزپارٹی سےہضم نہیں ہورہا.

وفاقی وزیرمرادسعید کا کہنا تھا کہ فرزند زرداری ہمیشہ رٹی رٹائی تقریر لےکرآتے ہیں،بلاول بھٹو نے چار پوائنٹس اٹھائے، ان کا جواب دوں گا،بلاول بھٹو نے یہ نہیں بتایا کہ سندھ میں کیا اقدامات کیے گئے،صحت کے شعبے پر کبھی کسی نےتوجہ نہیں دی،بلاول زرداری کے والد خود بیرون ملک سے علاج کراتے ہیں،احساس پروگرام کو دنیا بھر میں سراہا گیا.

مزید پڑھیں:  بنوں، ایم ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈاکٹر محمد اکرم ڈائریکٹر ہاسپٹل مقرر

مرادسعید کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے متاثرہ افراد کےلیے 1200ارب کا پیکیج دیا گیا،15450اسپتالوں کو آن لائن سسٹم کےتحت جوڑ رہے ہیں،پاکستان کی کرونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 30ہزار ہو گئی ہے،20ہزارسےزائدڈاکٹرزکوٹریننگ دی جاچکی ہے،سینی ٹائزر،ماسک اورحفاظتی کٹس برآمدکرنےکی پوزیشن میں ہیں.

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےراشن دینےکاوعدہ کیالیکن آج تک کسی کو نہیں ملا،سندھ حکومت روزانہ بھاشن دیتی ہے لیکن راشن نہیں دیتی ،وفاق نے سندھ حکومت کو 5کھرب روپے دیئے،سندھ حکومت ایک بھی عالمی معیار کا اسپتال نہیں بناسکی،لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے کےہزاروں واقعات ہوئے،سندھ کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں.