904824 Petrolpump 1434481066

لکی مروت میں ضلعی انتظامیہ کا پٹرول کی مصنوعی قلت کے خلاف بڑا آپریشن

لکی مروت: ضلعی انتظامیہ کا پٹرول کی مصنوعی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے خلاف بڑا آپریشن، رات کے وقت ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں کے پٹرول پمپس اور آئل ایجنسیز پر چھاپے۔
ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنورالامین کے انڈس ہائی وے اور سرائے نورنگ کے علاقوں میں چھاپے، پٹرول کی مصنوعی قلت پر دو پٹرول پمپ سیل۔ ڈی سی نے کہا کہ دونوں پٹرول پمپس میں پٹرول موجود تھا لیکن عوام کو نہیں دے رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا پی ایس او آئل ڈپو سرائے نورنگ کا بھی دورہ، ڈپو کے منیجر کو بلا تعطل پٹرول پمپس کو پٹرول کی ترسیل کی ہدایات۔ اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد اور ایڈیشنل کمشنر نجیب کے لکی شہر اور گرد ونواح میں پٹرول پمپس پر چھاپے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آمین اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلطان حیدر کے بھی مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر چھاپے، مہنگے داموں پٹرول کی فروخت پر کئی آئل ایجنسیز اور پمپس جرمانہ کئے گئے۔ لکی مروت میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ،عوام ضرورت کے مطابق پٹرول خریدیں۔ ڈی سی نے کہا کہ جو بھی پٹرول پمپ پٹرول کی مصنوعی قلت میں ملوث ہوا ان کے خلاف سخت ترین کاروائی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا