download 1 15

پولیس کی بروقت کارروائی سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوہاٹ : پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی بروقت کارروائی سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ساتھ میں ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا، مسلم آباد چیک پوسٹ پر سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ

برآمد کئے گئے اسلحے میں 5 کلاشنکوف, 17 پستول اور 6500 سے زائد کارتوس شامل ہیں،

لکی مروت سے تعلق رکھنے والے ملزم کے خلاف جرما تھانہ میں ایف آئی آر درج بھی درج کر لی گئی ،

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے بارے میں اہم انکشافات متوقع ہیں،