بنوں : ڈی پی او بنوں یاسر افریدی کے مطابق بنوں پولیس پر اج بم دھماکے میں ملوث دونوں ملزمان پولیس مقابلےمیں ہلاک ہو گئے، بنوں مڈان میں پولیس موبائیل کو ائی ڈی سے ٹارگٹ کیا گیا جس میں ایک زحمی ہوا ، دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس نے سرچ اپریشن کے بعد پولیس مقابلےمیں دونوں دہشتگردوں کو مار ڈالا ،
دونوں دہشگرد پولیس کو دہشتگردی کے کئی مقدمات میں ملوث تھے ، دہشگرد بم حملے کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کر رہےتھے کہ اطلاع پر امنا سامنا ہوا اور پولیس پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کر دیا جس کے بعد پولیس نے بھی فائرنگ کردی اور سخت مقابلے کے بعد دونوں ہلاک ہوئے۔