download 20

جمرود تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

خیبر: جمرود میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے میں سینکڑوں اساتذہ اور والدین کی شرکت.

مظاہرین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سے باب خیبر تک مارچ کیا،مظاہرین نے باب خیبر کے مقام پر پاک افغان شاہراہ ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کردیا.

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام شعبے کھولے جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش ناانصافی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش سے 24 لاکھ طلباء متاثر ہیں، ڈیڑھ لاکھ اساتذہ بے روزگار ہو گئے،تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے،
تعلیمی اداروں کو مالی گرانٹ فراہم کی جائے،تعلیمی اداروں کو نہ کھولا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرینگے،حکومتی تعلیمی پالیسی کے خلاف عدالت ریٹ دائر کرینگے.

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک